جمعرات 1 اپریل 2021 - 01:54
ترکی کے اہل سنت علماء کے ایک وفد کی حرم امامین عسکریین (ع) میں حاضری

حوزہ / ترکی کے اہل سنت علماء پیروان شیخ محمود آفندی شیخ طریقت نقشبندیہ کے ایک وفد نے سامرا میں حرم امامین عسکریین علیہما السلام کی زیارت کرتے ہوئے آستانہ مقدس امامین عسکریین علیہما السلام کی مہمان نوازی اور زائرین کی خدمت کیلئے حرم کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا تشکر اور قدردانی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے اہل سنت علماء کے ایک وفد نے سامرا میں حرم امامین عسکریین (علیہما السلام) کی زیارت کی ہے۔

 ترکی کے اہل سنت علماء کے اس وفد نے زیارت کے بعد حرم امامین عسکریین علیہما السلام کے خدام منجملہ میڈیا اور امور دینی کے انچارج "شیخ مهند الشرهانی" اور روابط اور تعلقات عامہ کے سربراہ "شیخ حسین الخالدی" سے ملاقات کی۔

اس وفد کے سربراہ شیخ حسن نے آستانہ مقدس امامین عسکریین علیہما السلام کی مہمان نوازی اور زائرین کی خدمت کیلئے حرم کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا تشکر اور قدردانی کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha